کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے ‘ شوبز شخصیات

بھارت بھی کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کر کے خیر سگالی کا پیغام دے ‘ثناء ، احسن خان ، مدیحہ شاہ، ریشم و دیگر

ہفتہ 9 نومبر 2019 12:13

کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) شوبز شخصیات نے سکھوں کو اپنے سب سے اہم مذہبی مقام تک بآسانی رسائی دینے کیلئے کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں ، بھارت بھی کئی ماہ سے کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کر کے خیر سگالی کا پیغام دے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثناء ، احسن خان ، مدیحہ شاہ، ریشم ، سائرہ نسیم، معمر رانا، ہمایوں سعید، عاطف اسلم ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی، ماہ نور ، امانت چن اور دیگر نے اپنے بیانات میں کہا کہ کرتا ر پور راہداری سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوا ہے ۔ سکھوں کی جانب سے اس منصوبے کی تکمیل کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے او رانہیں کسی لمحے تنہا نہیں چھوڑیں گے ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور انہیں بہت جلد حق خود ارادیت ملے گا۔
وقت اشاعت : 09/11/2019 - 12:13:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :