ایک اور پاکستانی ماڈل مبینہ طو رپر عالمی ہیکرز کا نشانہ بن گئیں

ہیکرز نے ابھرتی ہوئی ماڈل سمارا چوہدری کی متعدد ذاتی ویڈیوز کو لیک کردیا

منگل 19 نومبر 2019 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور پاکستانی ماڈل مبینہ طور پرعالمی ہیکرز کا نشانہ بن گئیں، ہیکرز نے ابھرتی ہوئی ماڈل سمارا چوہدری کی متعدد ذاتی ویڈیوز کو لیک کردیا۔سمارا چوہدری کی لیک ہونے والی نامناسب ویڈیوز کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کیسے لیک ہوئیں۔تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر سمارا چوہدری کی ویڈیوز ہیکرز کے ایک عالمی گروپ نے لیک کی ہوں گی۔

رپورٹ میں ایک عالمی نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہیکرز کا عالمی گروہ پنجاب کے شہر لاہور میں متحرک ہو چکا ہے اور وہ متعدد شوبز شخصیات کی نامناسب اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کا منصوبہ بناچکا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیکرز کا مذکورہ گروہ پاکستانی اداکاراں و ماڈلز کے ذاتی ویڈیوز کو ہیک کرکے مبینہ طور پر فحش مواد چلانے والی ویب سائٹ کو بھی فروخت کر رہا ہے۔

سمارا چوہدری کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد تاحال ماڈل نے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کی ویڈیوز کو پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے پولیس یا وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کوئی بیان سامنے آ سکا ہے۔لیک ہونے والی سمارا چوہدری کی مذکورہ ذاتی ویڈیوز کے حوالیسے خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں گزشتہ برس لاہور کے کسی ہوٹل میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔سمارا چوہدری ابھرتی ہوئی ماڈلز ہیں اور وہ کیٹ واک سمیت چند اشتہارات میں مختصر طور پر دکھائی دی ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2019 - 22:34:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :