نسیم وکی نے اپنی فلم ’’سوری بابا‘‘کادوسرا گاناآئمہ بیگ اور راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرلیاگیا

جمعہ 29 نومبر 2019 15:03

نسیم وکی نے اپنی فلم ’’سوری بابا‘‘کادوسرا گاناآئمہ بیگ اور راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرلیاگیا
کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2019ء) اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے اپنی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ کا دوسرا گانا راحت فتح علیخان اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کرلیا،این این آئی کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق رائو تھے۔اس فلم کا میوزک راحت فتح علیخان کمپوزکررہے ہیں جبکہ میوزک ارینگر کامران اختر ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرراحت علی خان نے کہاکہ نسیم وکی ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے اورکنہ مشق ہدائتکار بھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علیخان نے کہاکہ ان کی نئی فلم’’سوری بابا‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے میں کامیاب ہوگی اور میں کہ سکتا ہوں کہ یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔راحت فتح علیخان نے مذیدکہاکہ آئمہ بیگ نے آج کا گانا خوب نبھایاہے انشاء اللہ اس فلم کی کامیابی میں اس کے بہترین میوزک کا بھی ہاتھ ہوگا۔
وقت اشاعت : 29/11/2019 - 15:03:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :