وزیراعظم کی مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

منگل 3 دسمبر 2019 18:51

وزیراعظم کی مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی افتخار درانی نے بتایاکہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔افتخار درانی کے مطابق سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے،ترک سیریل میں تاریخ اسلام ،ثقافت اور اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/12/2019 - 18:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :