اداکارہ زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ،صرف فیملی کے افراد کی شرکت

جمعرات 26 مارچ 2020 21:46

اداکارہ زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ،صرف فیملی کے افراد کی شرکت
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ،تقریب میں صرف فیملی کے افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق اداکارہ زاراخان کے بیٹے کی سالگرہ گذشتہ روز ان کے گھر میں ہی منائی گئی جس میں صرف ان کے فیملی کے افراد اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران زاراخان نے بتایاکہ اس وقت جو ملک میں حالات چل رہے ہیں اور کرونا وائرس سے بچائو کی تدبیریں کی جارہی ہیں تو زیادہ افراد کا جمگھٹا نہیں لگا سکتے تھے ا سلیئے فیملی کے افراد کے ساتھ ہی سالگرہ منائی گئی ۔زاراخان کے بیٹے نے فیملی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا مہمانوں نے اسے تحائف دئیے اور درازی عمرکی دعائیں دیں۔

وقت اشاعت : 26/03/2020 - 21:46:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :