بیوٹیشن روبی شہزاد نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی سالگرہ موخر کردی

اس وقت سالگرہ منانے والے حالات نہیں ہیں بہتر ہوں گے تو تقریب منعقد کروں گی۔روبی شہزاد

جمعرات 9 اپریل 2020 13:00

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) معروف بیوٹیشن روبی شہزاد نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی سالگرہ تقریب موخر کردی،تفصیلات کے مطابق روبی شہزاد کی سالگرہ 4 اپریل کو تھی مگر ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر انہوں نے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران روبی شہزاد نے بتایاکہ انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بھی سالگرہ نہیں منائی کیونکہ اس سے قرنطینہ کا عمل بھی متاثر ہوتا ان کی فیملی نے بھی ان کی سالگرہ کو بہت مس کیا ہے اور ان کے شوبز کے ساتھیوں نے بھی۔

روبی شہزاد نے کہاکہ گو انہوں نے اپنی سالگرہ نہیں منائی مگر شوبز سے وابستہ اداکاروں،بیوٹیشنز،ماڈلز،گلوکاروں اور دیگر شخصیات نے انہیں مبارکباد کے ویڈیوز بنا کر بھیجے اور ان کی صحت اور لمبی زندگی کی دعائیں دیں جس پر وہ ان سب کی مشکور ہیں اور انشاء اللہ دعا گو ہیں کہ جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے وہ سالگرہ کی باقاعدہ تقریب منعقد کریں گی جس میں سب ہی شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

روبی شہزاد نے مذید کہاکہ اس وقت ہم سب کو اس موزی مرض کے خاتمے کی دعائیں کرنی چاہیئے اور باقاعدہ طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرناہوگااور سماجی رابطے عارضی طور پر ختم کرنے ہوں گے اسی سے ہی ہم اس موزی وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2020 - 13:00:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :