عرفان خان کی موت کو فلم انڈسٹری کا بہت بڑا خسارہ ہے، سلمان خان

جمعرات 30 اپریل 2020 16:37

عرفان خان کی موت کو فلم انڈسٹری کا بہت بڑا خسارہ ہے، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکار عرفان خان کی موت کو فلم انڈسٹری کا بہت بڑا خسارہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عرفان خان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ان جیسا باصلاحیت اداکار کا متبادل ملنا ناممکن ہے اور یہ بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی فیملی کے لئے بہت رنجیدہ ہیں اور ان سب کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/04/2020 - 16:37:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :