امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا طبی عملے کے نام لو لیٹر

جمعہ 1 مئی 2020 22:08

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا طبی عملے کے نام لو لیٹر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2020ء) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے نام پیار بھرا خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا اور اسے براہ راست ٹی وی پروگرام میں پڑھ کر بھی سنایا۔ کورونا وائرس وبا کی اعصاب شکن جنگ میں طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دلچسپ اور منفرد طریقوں کو اپناتے ہوئے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے طبی عملے کے نام محبت نامہ ہی لکھ دیا۔ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ ٹیلی وژن پر طبی عملے کی خدمات کو سراہنے اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق میوزیکل پروگرام میں شرکت کی اور طبی عملے کے نام لکھے گئے اپنے لو لیٹر کو پڑھ کر سنایا اور کچھ سطریں گنگنائی بھی۔ خط میں تحریر تھا کہ طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ طبی عملہ میرے ان الفاظ کو میری جانب سے ایک لولیٹر سمجھیں۔
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 22:08:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :