مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری نے اپنی شادی کی کہانی سنادی

منگل 12 مئی 2020 15:37

مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری نے اپنی شادی کی کہانی سنادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) پاکستانی اینکر مدیحہ نقوی اور سیاست دان فیصل سبزواری نے اپنی شادی کی کہانی سنادی ۔ انہوں نے ایک شو کے دوران فیصل سبزواری نے اپنی شادی اور رشتہ طے ہونے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو راضی کرنے میں اچھے ہیں اور انہوں نے خود مدیحہ کے اہل خانہ کو راضی کیا۔ وہ ان کے اہل خانہ سے بات کرنے لاہور گئے تھے جبکہ مدیحہ کراچی میں تھیں اور اس وقت وہ قدرے بے چین تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انہوںنے اینکر کے والدین سے جھوٹ بولے بغیر سیدھی بات کی اور جب وہ واپس آئے تو مدیحہ رونے لگی کیونکہ اس کے اہل خانہ نے سوچا تھا کہ وہ اگلے سال شادی کرنے کو کہہ رہے ہیں اور بعد میں اس نے وضاحت کی اور ان کی عید کے بعد گذشتہ سال شادی ہوگئی۔اینکر مدیحہ نے کہاکہ ان کے والد ان کے دوست ہیں لیکن ان کی والدہ کافی سخت ہیں لیکن انہیں حیرانگی ہوئی کہ فیصل سبزواری نے جس طریقے سے ان سے بات کی وہ ان کی شادی کے لئے راضی ہو گئیں۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 15:37:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :