احمد نواز نے ’’جا تجھے معاف کیا‘‘ کا سرائیکی ورژن ریلیز کردیا

’جاتیکوں معاف کیتا ڈھولا‘‘ کو عید پر ریلیز کیا گیا تھا جسے بے حد پسندکیا گیا‘احمد نواز

جمعرات 28 مئی 2020 11:44

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) معروف کامیڈین نواز انجم کے گلوکار بیٹے احمد نواز نے مشہور زمانہ گیت’’جاتجھے معاف کیا‘‘ کا سرائیکی ورژن ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس سرائیکی ورژن’’جا تیکوں معاف کیتا ڈھولا‘‘ کو میوزک ڈریمز نے عید الفطر پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا جسے پرستاروں نے بے حد سراہا۔

اس گانے کا میوزک راحیل مرزا نے ترتیب دیا تھا اس کی شاعری افضل عاجز نے لکھی تھی اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سید عادی پیرزادہ نے دی تھی جبکہ ڈی او پی عمر گلزار تھے۔ایک ملاقات کے دوران احمد نوازنے بتایاکہ اس گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پسندکیا گیا جس پر وہ اپنے پرستاروں کے مشکور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مشہور زمانہ OST ’’جا تجھے معاف کیا ‘‘کے اس سرائیکی ورژن کو خوبصورت انداز میں گایا اور فلمایا گیا ہے جس میں معروف ماڈل ملائکہ علی نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

احمد نوازنے مذید کہاکہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ جس طرح’’جا تجھے معاف کیا‘‘ نے شہرت حاصل کی تھی اسی رفتار سے یہ سرائیکی ورژن بھی کامیابی کی منازل طے کررہاہے اور سوشل میڈیا پر دھوم مچارہاہے احمد نوازنے کہاکہ وہ اس گانے کی کامیابی کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر معروف اداکاروں اور گلوکاروں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے ویڈیوز پیغامات میں دعائیں اور مبارکبادیں دی ہیں۔
وقت اشاعت : 28/05/2020 - 11:44:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :