ٹام کروز برطانوی حکومتی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے لندن پہنچتے ہوئے 14دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے

بدھ 10 جون 2020 14:53

ٹام کروز برطانوی حکومتی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے لندن پہنچتے ہوئے 14دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) اداکار ٹام کروز فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی عکس بندی کے لئے لندن پہنچ گئے۔ اداکار برطانوی حکومتی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے لندن پہنچتے ہوئے 14دن کے لئے قرنطینہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کے مطابق اداکار لندن کے ایک لگژری فلیٹ میں 14دن گزارنے کے بعد فلم کی عکس بندی شروع کریں گے اور ختم ہونے کے بعد ذاتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکہ واپس آئیں گے۔ فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ آئندہ سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/06/2020 - 14:53:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :