ہانیہ عامر کی گانا گاتے ویڈیو جاری ، اشناہ شاہ کو اچھی آواز کے گلوکاروں کی امید ختم نہ کرنے کی تلقین

بدھ 10 جون 2020 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) اداکارہ ہانیہ عامر نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اشناہ شاہ کو پاکستان میں اچھی آواز کے گلوکار نہ ہونے بارے امید نہ ختم کرنے کی تلقین کردی۔

(جاری ہے)

جاری ویڈیو میں اداکارہ انگریزی گانا گاتے اور گٹار بجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اشاہ شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ اپنی امید کو ختم مت ہونے دیں ۔ یاد رہے اداکارہ اشناہ شاہ نے چند روز پہلے لکھاتھا کہ پاکستان میں اچھی آ واز والے گلوکاروں کی کمی ہے جسے انہیں حدیقہ کیانی اور کئی شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وقت اشاعت : 10/06/2020 - 15:19:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :