ہالی وڈ اسٹار رابرٹ ڈی نیرو اپنی آئندہ فلم میں جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے طور پر نظر آئیں گے

جمعرات 5 ستمبر 2013 13:23

لاس اینجلس ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 5ستمبر 2013ء ) عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم ”دی فیملی“میں جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے۔شائقین طویل عرصہ بعد\" دی فیملی\" میں رابرٹ ڈی نیرو کو منفی کردار میں دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

آسکرایوارڈ یافتہ اداکار اس فلم میں انڈر ورلڈ مافیا کے سربراہ کا کردار کر رہے ہیں جسے فرانس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قانون کی گرفت میں آنے کے بعد بھی اس مافیا لیڈر کی عادات میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم تیرہ ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

وقت اشاعت : 05/09/2013 - 13:23:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :