بھارتی فلم ساز کا سوشانت کی موت پر فلم بنانے کا اعلان

سوشانت کی زندگی و موت پر مبنی فلم ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز ہو چکا ہے جبکہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی جائے گی

بدھ 24 جون 2020 12:03

بھارتی فلم ساز کا سوشانت کی موت پر فلم بنانے کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھارتی فلمساز وجے شیکھر گپتا نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کا نام ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ ہو گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی زندگی و موت پر مبنی فلم ’سوسائیڈ یا مرڈر‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز ہو چکا ہے جبکہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی جائے گی۔

اس حوالے سے وجے شیکھر گپتا کا کہنا ہے کہ یہ فلم سوشانت کی شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے جدوجہد اور خود کشی کی وجوہات کا احاطہ کرے گی۔بالی وو ڈ کے نوجوان اداکار سوشانت کی موت کے بعد سے بالی وڈ میں اقربا پروری کے معاملے پر بحث جاری ہے۔شیکھر گپتا کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کی خودکشی نیبھارت سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اوردنیا حقائق جاننا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی اداکار کی زندگی اور جدوجہد سمیت ان کی خودکشی کے بعد ہونے والی تفتیش کی منظر کشی بھی کرے گی۔پروڈیوسر شیکھر گپتا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم میں فلم انڈسٹری کے کچھ بڑے فنکاروں اور پروڈکشن ہائوسز کی اجارہ داری سے پردہ اٴْٹھائیں گے اور ایسا پہلی مرتبہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کے ذریعے فلم انڈسٹری سے جڑے کچھ رازوں سے بھی پردہ اٴْٹھائیں گے جس سے فلم انڈسٹری کا اصل چہرہ سامنے آسکے گا۔

وجے شیکھر گپتا نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے خواہش مند کئی نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں کو سفارش نہ ہونے کے باعث مواقع نہیں ملتے کیونکہ فنکاروں کا ایک گینگ انہیں آگے آنے اور قدم جمانے کا موقع ہی نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس گینگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
وقت اشاعت : 24/06/2020 - 12:03:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :