نئی ڈرامہ سیریل میں منفرد کردار میں نظر آئوں گی ‘ ماریہ واسطی

مذکورہ ڈرامے میں مشرقی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 17 جولائی 2020 11:54

نئی ڈرامہ سیریل میں منفرد کردار میں نظر آئوں گی ‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ عنقریب ایک نئی ڈرامہ سیریل میں منفرد کردار میں نظر آئوں گی جس میں میرے مد مقابل اعجاز اسلم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے اور مذکورہ ڈرامہ سیریل میں مشرقی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جس میں ہماری ثقافت دوپٹے کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں اپنی ثقافت کے حوالے سے لازمی ایک پورشن ہونا چاہیے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

وقت اشاعت : 17/07/2020 - 11:54:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :