گلوکارہ میڈونا کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

اتوار 20 ستمبر 2020 13:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) ہالی وڈ گلوکارہ میڈونا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈونا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میںبتایا کہ ان کی زندگی ایک حیرت انگیز سفر ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس سفر سے لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی زندگی کسی تفریحی پارک میں نصب اور ہوا میں بل کھاتی پٹریوں پر ہچکولے لیتی ٹرین یا رولر کوسٹر کی طرح ہے۔ فلم کے ذریعے ان کے مداح ایسی کئی باتوں اور رازوں سے پردہ اٹھتے دیکھیں گے۔

وقت اشاعت : 20/09/2020 - 13:10:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :