سوشانت کی موت سے متعلق آڈیو نے حتمی رپورٹ پر سوالات اٴْٹھا دیئے

ایمز کی حمتی رپورٹ سے متعلق پریشان ہوں، ہسپتال ٹیم نعش کی عدم موجودگی میں حتمی رپورٹ کیسے دے سکتی ہے، وکیل ویکاس سنگھ

پیر 5 اکتوبر 2020 16:09

سوشانت کی موت سے متعلق آڈیو نے حتمی رپورٹ پر سوالات اٴْٹھا دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) آ نجہانی بھارتی ہیرو سوشانت سنگھ راجپوت کی آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کے ڈاکٹر وں کی جانب سے تشکیل دی گئی حتمی رپورٹ پر میڈیا اور سوٴْشانت کے خاندانی وکیل نے سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ سوٴْشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر دوبارہ نئے سرے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ مرتب کرنے والے ڈاکٹر سدھیر گپتا کی پرانی آڈیو بھارتی میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’اٴْنہیں سوشانت سنگھ کی تصاویر دیکھ کر خودکشی کی بجائے سوٴْشانت کی موت 200 فیصد قتل معلوم ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر کی جانب سے سی بی آئی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں قتل کا مفروضہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوٴْشانت سنگھ راجپوت کی موت ایک خود کشی تھی۔

(جاری ہے)

سدھیر گپتا کے بیان پر بھارتی میڈیا اور سٴْشانت سنگھ کے خاندانی وکیل ویکاس سنگھ کی جانب سے سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں ۔

سوشانت سنگھ راجپوت کے وکیل نے ایک ٹوئٹ میں ایمز کی رپورٹ کی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایمز کی حتمی رپورٹ سے متعلق بہت پریشان ہیں، سی بی آئی ڈائریکٹر کو ایک نئی فارنسک ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کرنے جارہے ہیں، ایمز کی ٹیم سوشانت کی نعش کی عدم موجودگی میں حتمی رپورٹ کیسے دے سکتی ہے‘ ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ہسپتال کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ’وہ بھی کوپر ہسپتال کے ذریعہ ایسے ناقص پوسٹ مارٹم رپورٹ پر جس میں موت کے وقت کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔‘
وقت اشاعت : 05/10/2020 - 16:09:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :