میگھن مارکل نے اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا

جوڑے کی تیاری پر ایک لاکھ 42 ہزار119 ڈالر کے اخراجات آئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:32

میگھن مارکل نے اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں جہاں بہت سی باتیں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سامنے آرہی ہیں ان میں ایک اور نئی چیز یہ سامنے آئی ہے کہ میگھن نے ہیری سے 2018ء میں اپنی شادی کا جوڑا اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا۔

(جاری ہے)

یہ جوڑا تیار کرانے پر ان کے ایک لاکھ 42 ہزار 119 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ہیلو میگزین کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس کی اداکارہ اور پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پیرسین فیشن ہائوس گیوانچی سے لگ بھگ 3,900 گھنٹوں میں یہ عروسی جوڑا تیار کروایا تھا اور برطانوی پائونڈ میں اسکی قیمت 110,000ء تھی۔

وقت اشاعت : 31/10/2020 - 14:32:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :