احد رضا میر کی والدہ کا سجل علی کو انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر پیغام جاری

بدھ 2 دسمبر 2020 11:59

احد رضا میر کی والدہ کا سجل علی کو انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر پیغام جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :اداکار احد رضا میر کی والدہ نے سجل علی کو انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ثمرہ رضا میر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ اس پر اللہ پاک کی شکر گزار ہیں اور انہیں سجل علی( اپنی بہو) پر فخر ہے۔ یاد رہے کہ سجل علی کو حال ہی میں عرب فیسٹیول میں انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ، جس پر انہیں شوبز شخصیات کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باددی جارہی ہے۔ سجل علی ڈرامہ سیریل یہ دل میرا میں دکھائی دی تھیں ۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 11:59:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :