اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں

بدھ 2 دسمبر 2020 19:57

اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) نامور اداکارہ مایا علی اپنی ہی اداکاری دیکھ کر رو پڑیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میںاداکارہ مایا علی رو رہی ہیں۔مایا علی ڈراما سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ذریعے ٹی وی پر دوبارہ واپسی کررہی ہیں۔وہ کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں۔

(جاری ہے)

اسی ڈرامے کا ایک سین موبائل فون پر دیکھتے ہوئے مایا علی اتنی زیادہ جذباتی ہو گئیں کہ ان کی آنکھیں بھر آئیں۔ ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں شہریار منور مایا علی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی ہٹ ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 19:57:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :