ممبئی، سیف علی خان کی فلم کے اعلان کے پہلے روز ہی سیٹ پر آ تشزدگی

منگل 2 فروری 2021 22:34

ممبئی، سیف علی خان کی فلم کے اعلان کے پہلے روز ہی سیٹ پر آ تشزدگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2021ء) بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان اورپربھاس کی فلم ’ادی پورش‘ کے ممبئی میں لگائے گئے سیٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں ایک فلم کے اسٹوڈیو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو گھیرے میں لے لیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ا?تشزدگی کے وقت اسٹوڈیو میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا تاہم اسٹوڈیو کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق یہ آگ سیف علی خان اور بربھاس کی فلم ’ادی پورش‘ کی شوٹنگ کیلئے بنائے گئے سیٹ پر لگی ہے تاہم اس وقت کوئی بھی بڑا اداکار سیٹ پر موجود نہیں تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر سیٹ پر ا?گ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ فلم کے مرکزی کردار پربھاس نے ا?ج سے ہی فلم ’ادی پورش‘ کی شوٹنگ ممبئی میں شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان کو اپنی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے باعث ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور انہیں مسلسل دھمکیاں دی جاری ہیں جس کے باعث ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہی
وقت اشاعت : 02/02/2021 - 22:34:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :