معروف ہدایتکار عدنان قاضی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ

ویڈیو سونگزٹی وی کمرشل فیشن شوٹس سمیت شارٹ فلموں میں بطور ہدایتکار حصہ لینے میں مصروف

بدھ 24 فروری 2021 11:20

معروف ہدایتکار عدنان قاضی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) معروف ہدایتکار عدنان قاضی کی شوبز مصروفیات میں اضافہ ویڈیو سونگزٹی وی کمرشل فیشن شوٹس سمیت شارٹ فلموں میں بطور ہدایتکار حصہ لینے میں مصروف ہیں، اداکار شان شاہد، علی ظفر، حمائمہ ملک،آئمہ بیگ، فرحان سید،عرو ا حسین، ماورا حسین، نومی انصاری، عمارہ حکمت، سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ بطور ہدایتکار کام کرچکے ہے جبکہ گزشتہ ماہ علی ظفر کا ریلیز ہونے والا سونگ‘وے ماہیا‘‘ بھی عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کر رکھا ہے جبکہ اپنی صلاحتیوںکا لوہا بالی وڈ میں بھی منواچکے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار عدنان قاضی نے کہا کہ یوکے سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد نیو یارک فلم اکیڈیمی سے ڈپلومہ کیا اور یوکے میں بننے والی فلموں کا حصہ بنتے ہوئے تجربہ حاصل کیا جبکہ اپنے کیرئیر کا آغاز سلمان خان کی فلم‘’ویر‘‘ میں بطور پروڈکشن اسٹنٹ کام جبکہ بالی وڈ کی 60سے زیادہ فلموں میں کام کرچکا ہوں جبکہ میری پہلی فلم اداکار شان شاہد کی ’’ارتھ‘‘ تھی جس میں ان کی فلم کے ایک گانے کو بطور ہدایتکار ڈاریکٹ کیاجو میرے لئے شاندار تجربہ رہا اس کے بعد پاکستان کے بہت سے فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز کیلئے کمرشلز بناچکا ہوں جبکہ نامور گلوکاروں کے میوزک ویڈیوز ڈائریکٹ کر چکا ہوں کچھ کے ان دنوں کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اپنے کام کے ذریعے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرواوں اس حوالے سے میں نے بہت سے نئے ٹیلنٹ کو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے شوبزکی دنیا میں انٹری کروائی ہے انہوں نے کہا کہ شارٹ فلموں کے ساتھ ساتھ ایک اچھی بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا ارادہ کر رکھا ہے بس یہی دعا ہے اس کورونا سے ہمیں جلد سے جلد نجات حاصل ہو تاکہ سینما ہالز کھل سکے انٹرٹینمنٹ کی دنیا پھر سے لوگوں کے چہروں میں مسکراہٹیں بکھیر سکے میں سمجھتا ہوں فلم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی ذریعے عوام کو تفریح کے ساتھ معاشرتی مسائل سوشل ایشوز اور دیگر سبق اموز پیغامات دیئے جاسکتے ہیں جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2021 - 11:20:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :