اپنے بچوں کو والدہ کے ساتھ مذاق اور انہیں چھیڑنے کے لئے شرارتیں سکھاتا ہوں،جارج کلونی

منگل 23 مارچ 2021 11:12

اپنے بچوں کو والدہ کے ساتھ مذاق اور انہیں چھیڑنے کے لئے شرارتیں سکھاتا ہوں،جارج کلونی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2021ء) امریکی اداکار و ہدایتکار جارج کلونی نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو والدہ کے ساتھ مذاق اور انہیں چھیڑنے کے لئے شرارتیں سکھاتے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویوکے دوران  کہاکہ کہ اپنے 3سالہ جڑواں بیٹا اور بیٹی کو شرارتیں سکھاتے ہیں  تاکہ وہ اپنی والدہ امل کلونی کو تنگ کرسکیں۔

(جاری ہے)

ایک گفتگو میں جارج کلونی نے بتایا کہ اپنے بچوں کو شرارتیں سکھانے میں  انہیں مزہ آتا ہےجس سے ان کی والدہ کی توجہ بدلے اور وہ یہ سب کچھ  امل کلونی کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 59 سالہ جارج کلونی اور 43 سالہ لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی 2 بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی اور ان کا شمار دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2021 - 11:12:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :