اولاد کے آنے سے سب کچھ مل گیا، جارج کلونی

جارج کلونی اور 43 سالہ لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی 2 جڑواں بیٹا اور بیٹی کے والدین ہیں

جمعہ 26 مارچ 2021 12:24

اولاد کے آنے سے سب کچھ مل گیا، جارج کلونی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2021ء) مشہور امریکی اداکار و ہدایتکار جارج کلونی نے اپنی شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور احساسات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ امل کلونی سے ملنے سے پہلے میری زندگی خالی تھی۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی نے کہا کہ زندگی میں اولاد کے آنے سے وہ سب کچھ مل گیا جو ہالی ووڈ نہ دے سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امل کلونی کے زندگی میں آنے کے بعد زندگی میں کمی کا احساس ہوا تھا اور پھر بچوں کی پیدائش کے بعد مجھے پتا چل گیا کہ میری زندگی پہلے کتنی خالی تھی۔واضح رہے کہ 59 سالہ جارج کلونی اور 43 سالہ لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی 2 جڑواں بیٹا اور بیٹی کے والدین ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی اور ان کا شمار دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2021 - 12:24:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :