ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آگئی

بدھ 31 مارچ 2021 16:28

ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آگئی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2021ء) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آگئی۔ بھارتی لڑکی نے ہمایوں سعید کے نام اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار کے جہاں پاکستان میں چرچے ہیں وہیں بھارت میں بھی ان کے خوب چرچے ہیں،اب حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔بھارتی صارف نے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24سال چھوٹی ہوںخاتون نے اداکار سے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گی کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔اس منفرد اظہارِ محبت پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔صارفین کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے خاتون نے التجا کی کہ کوئی ان کا یہ پیغام ہمایوں سعید تک پہنچا دے۔
وقت اشاعت : 31/03/2021 - 16:28:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :