غیر پیشہ وارانہ رویہ، کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، ’فلم دوستانہ 2‘ سے باہر کردیا

اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے،پروڈکشن ہاؤس

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

غیر پیشہ وارانہ رویہ، کرن جوہر کارتک آریان سے ناراض، ’فلم دوستانہ 2‘ سے باہر کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن دھرما پروڈکشن نے اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ ورانہ رویئے کے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا۔فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا، فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔

(جاری ہے)

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرما پروڈکشن نے کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے سکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے سکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آریان کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کئے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 13:13:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :