بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی نیک نامی ہوئی ہے،اداکارہ ثنا فخر

بدھ 5 مئی 2021 23:07

بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی نیک نامی ہوئی ہے،اداکارہ ثنا فخر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی نیک نامی ہوئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو احساس ہوا کہ سب سے پہلے انسانیت ہے۔

(جاری ہے)

ثنا فخر نے کورونا وائرس کی بدترین صورتحال سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے لیے خیر سگالی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پوری شوبز انڈسٹری آپ کے ساتھ ہے۔
وقت اشاعت : 05/05/2021 - 23:07:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :