اسکول اور کالج کے زمانے میں بڑی جاسوس رہ چکی ہوں، ودیا بالن

ہفتہ 5 جولائی 2014 13:17

اسکول اور کالج کے زمانے میں بڑی جاسوس رہ چکی ہوں، ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ اسکول اور کالج کے زمانے میں بہت بڑی جاسوس رہ چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف انھوں نے گُڑ گاؤں میں اپنی نئی فلم ’’بوبی جاسوس‘‘ کی تشہیر کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اسکول اورکالج میں جاسوسی کے ذریعہ دوستوں کی مدد کیا کرتی تھیں ۔

اگرا ن کی کوئی دوست کسی کو پسند کرتی ہو اور وہ اس کے بارے میں معلومات جاننا چاہتی ہوں تو وہ یہ معلومات دوستوں کے لیے اکٹھے کرکے لایا کرتی تھیں۔ بوبی جاسوس جس میں اداکارہ ودیا بالن کے ہیرو علی افضل ہونگے، کی پروڈکشن کے فرائض اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سنگھا سرانجام دے رہے ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2014 - 13:17:06

Rlated Stars :