فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ پر ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام

انتہاپسند بھارتی لوگ ہندو خواتین اورمسلمان مرد حضرات کے درمیان محبت کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں

اتوار 11 جولائی 2021 11:15

فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ پر ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2021ء) بھارتی اداکار فرحان اختر کی آنے والی اسپورٹس فلم ’طوفان‘ میں انہیں ہندو کردار سے محبت کرتے دکھانے پر تنگ نظر بھارتی افراد نے ان کے خلاف ٹوئٹر پر مہم شروع کرتے ہوئے ان کی فلم کے ’بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

’انڈیا ٹائمز‘ کے مطابق اداکار فرحان اختر اور دیگر ٹیم کی جانب سے ’طوفان‘ کا ٹیزر ٹریلر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر فلم کے ’بائیکاٹ‘ کا ٹرینڈ شروع کیا۔

کئی لوگوں نے فلم کے مرکزی کردار عزیز علی (فرحان اختر) اور پوجا کے درمیان رومانس کا حوالہ دیتے ہوئے فلم کی ٹیم ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام عائد کیا۔انتہاپسند بھارتی لوگ ہندو خواتین اورمسلمان مرد حضرات کے درمیان محبت کو ’لو جہاد‘ کا نام دیتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر ان سے شادی کرنے کے بعد ان کا مذہب تبدیل کردیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/07/2021 - 11:15:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :