فلم والا پکچرز ایک تاریخی شاہکار ۔ کھیل کھیل میں ۔ کے ساتھ پھر سے حاضر ہے!

بہت تیزی سے گزرے وقت نے پچاس سال بِتا دیئے ہیں ۔ دن بدلے، رویے بدلے ، بد گمانی کی دراڑیں گہری تر ہوتی گئیں

جمعہ 30 جولائی 2021 11:15

فلم والا پکچرز ایک تاریخی شاہکار ۔ کھیل کھیل میں ۔ کے ساتھ پھر سے حاضر ہے!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) بہت تیزی سے گزرے وقت نے پچاس سال بِتا دیئے ہیں ۔ دن بدلے، رویے بدلے ، بد گمانی کی دراڑیں گہری تر ہوتی گئیں ۔ تاریخ کو یکطرفہ الزامات کا چولا پہنا کر کئی نسلوں کے درمیان ممکن روابط کو دھندلا دیا گیا
اور یہ سب کھیل کھیلنے والا موردِ الزام تک نہ ہوا۔
کھیل کھیل میں ایک کوشش ہے ؛ خاموشی کو توڑنے کی، ٹوٹے دل جوڑنے کی!
عوام کی من پسند جوڑی ، نبیل قریشی اور فضا علی مرزا اپنی آنے والی فلم کھیل کھیل میں ، کے ساتھ پاکستانی سینما گھروں میں آمد کے لیئے تیار ہیں ۔


متفرق فلمی ستاروں پر مشتمل اس فلم میں سجل علی اور بلال عباس مرکزی کردار ادا کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ نمایاں فلمی ستارے جاوید شیخ، ثمینہ عباس ، مرینہ خان اور منظر صہبائی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)


فلم کی موسیقی شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ  جیسے بڑے ناموں نے ترتیب دی ہے۔
اس فلم میں تاریخی واقعات کو ایک نئے اور دل  گرما دینے والے انداز میں پیش کیا جائے گا ۔

  فلم کی نمائش سینما گھروں میں بہت جلد ہونے والی ہے۔
فلم والا پکچرز کی چیف آپریٹنگ آفیسر فضا علی مرزا کا کہنا ہے فلم کھیل کھیل میں بنانے کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو تاریخ ساز واقعات ایک نئے اور دلچسپ انداز میں دکھانا ہے تاکہ وہ ان کو یاد دکھ سکیں اور ان سے سبق حاصل کر سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے اور فلم دیکھنے کے بعد سینما گھروں سے نکلتے وقت تفریح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو باخبر بھی پائیں گے۔


ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا کے کہ ہم اس فلم کو سینما کے پردوں پر پیش کرنے کے لیئے انتہائی پرجوش ہیں ، ہماری پوری ٹیم نے اس پر بہت محنت کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ پسند کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے سبق بھی حاصل کریں گے۔
فلم والا پکچرز ایک پاکستانی فلم پروڈکشن کمپنی ہے جو کراچی میں واقع ہے ۔ اس کی بنیاد فزا علی مرزا نے رکھی ہے۔  پروڈکشن ہاؤس نے اپنے بینر تلے پاکستان کی بہت سی   کامیاب فلمیں بنائی ہیں جن میں ایکٹر ان لاء ، نا معلوم افراد ، نامعلوم افراد 2، اور لوڈ ویڈنگ کے ساتھ آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/07/2021 - 11:15:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :