فلم والا پکچرز ایک تاریخی شاہکار ۔ کھیل کھیل میں ۔ کے ساتھ پھر سے حاضر ہے!
بہت تیزی سے گزرے وقت نے پچاس سال بِتا دیئے ہیں ۔ دن بدلے، رویے بدلے ، بد گمانی کی دراڑیں گہری تر ہوتی گئیں
جمعہ 30 جولائی 2021 11:15
اور یہ سب کھیل کھیلنے والا موردِ الزام تک نہ ہوا۔
کھیل کھیل میں ایک کوشش ہے ؛ خاموشی کو توڑنے کی، ٹوٹے دل جوڑنے کی!
عوام کی من پسند جوڑی ، نبیل قریشی اور فضا علی مرزا اپنی آنے والی فلم کھیل کھیل میں ، کے ساتھ پاکستانی سینما گھروں میں آمد کے لیئے تیار ہیں ۔
متفرق فلمی ستاروں پر مشتمل اس فلم میں سجل علی اور بلال عباس مرکزی کردار ادا کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ نمایاں فلمی ستارے جاوید شیخ، ثمینہ عباس ، مرینہ خان اور منظر صہبائی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
(جاری ہے)
فلم کی موسیقی شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ جیسے بڑے ناموں نے ترتیب دی ہے۔
اس فلم میں تاریخی واقعات کو ایک نئے اور دل گرما دینے والے انداز میں پیش کیا جائے گا ۔
فلم والا پکچرز کی چیف آپریٹنگ آفیسر فضا علی مرزا کا کہنا ہے فلم کھیل کھیل میں بنانے کا مقصد اپنی نوجوان نسل کو تاریخ ساز واقعات ایک نئے اور دلچسپ انداز میں دکھانا ہے تاکہ وہ ان کو یاد دکھ سکیں اور ان سے سبق حاصل کر سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ لوگ اسے پسند کریں گے اور فلم دیکھنے کے بعد سینما گھروں سے نکلتے وقت تفریح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو باخبر بھی پائیں گے۔
ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا کے کہ ہم اس فلم کو سینما کے پردوں پر پیش کرنے کے لیئے انتہائی پرجوش ہیں ، ہماری پوری ٹیم نے اس پر بہت محنت کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ پسند کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے سبق بھی حاصل کریں گے۔
فلم والا پکچرز ایک پاکستانی فلم پروڈکشن کمپنی ہے جو کراچی میں واقع ہے ۔ اس کی بنیاد فزا علی مرزا نے رکھی ہے۔ پروڈکشن ہاؤس نے اپنے بینر تلے پاکستان کی بہت سی کامیاب فلمیں بنائی ہیں جن میں ایکٹر ان لاء ، نا معلوم افراد ، نامعلوم افراد 2، اور لوڈ ویڈنگ کے ساتھ آنے والی فلم قائد اعظم زندہ باد شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.