مجھے شہناز گل کیلئے بہت افسوس ہورہا ہے، نور بخاری

نہیں معلوم مجھے ان کیلئے افسوس کرنے کی اجازت ہے یا نہیں میرے پاس بہت لوگوں کے میسجز آرہے ہیں جن میں مجھ پر تنقید کی جارہی ہے، سابق اداکار

ہفتہ 4 ستمبر 2021 14:31

مجھے شہناز گل کیلئے بہت افسوس ہورہا ہے، نور بخاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ اٴْنہیں بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت اور شہناز گل کے دٴْکھ پر بیحد افسوس ہے۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی سٹوری میں نور بخاری نے کہا کہ ’میں نے جب سے سدھارتھ کی موت کے بارے میں سٴْنا ہے تو میں بیحد اٴْداس ہوں کیونکہ گزشتہ 6 ماہ سے، میں سدھارتھ اور شہناز کو فالو کر رہی ہوں اور مجھے اٴْن کی محبت بھری کہانی بہت پسند آئی۔

(جاری ہے)

‘نور بخاری نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کیلئے افسوس کرنے کی اجازت ہے یا نہیں کیونکہ میرے پاس بہت سے لوگوں کے میسجز آرہے ہیں جن میں مجھ پر تنقید کی جارہی ہے‘۔سابق اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے شہناز گِل کیلئے بہت زیادہ دٴْکھ ہورہا ہے اور سدھارتھ کی والدہ کیلئے بھی۔‘ اٴْنہوں نے کہا کہ ’سدھارتھ شکلا ایک زبردست اداکار اور بہترین انسان تھے، انسانیت کے ناطے مجھے اٴْن کے لیے بہت افسوس ہورہا ہے۔‘نور بخاری نے لکھا کہ ’شہناز گل اور سدھارتھ کی محبت کی کہانی دل دہلا دینے والی تھی‘۔
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 14:31:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :