نئے جذبے کیساتھ میدان میں آنیکی منصوبہ بندی کرنی چاہیے‘ حیدرسلطان

تیار فلموںکی نمائش سے فلم انڈسٹری کو بھرپور تقویت ملے گی ‘حیدر سلطان کی گفتگو

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:21

نئے جذبے کیساتھ میدان میں آنیکی منصوبہ بندی کرنی چاہیے‘ حیدرسلطان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) نامور اداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی شدت میں کمی کے بعد حالات معمول پر آناشروع ہو گئے ہیں اس لئے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوںکو نئے جذبے کے ساتھ میدان میں آنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، یہ خوش آئند ہے کہ تیار فلموںکی نمائش کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ کورونا وباء کی اوپر نیچے آنے والی لہروں کی وجہ سے دوسرے شعبوںکی طرح فلم انڈسٹری بھی بہت متاثرہوئی اورخاص طو رپر جن فلموںپر سرمایہ کاری ہو چکی ہے اس کی وجہ سے لوگ ذہنی تنائو کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات سے امید اورآس لگا کررکھنی چاہیے ،انڈسٹری کے لوگ ایک نئے عزم او رحوصلے کے ساتھ دوبارہ کام شروع کریںانشا اللہ کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 14:21:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :