آل پاکستان موسیقی کانفرنس میں سرگودھاکے گلوکاروں کی پہلی پوزیشن

منگل 26 اکتوبر 2021 15:18

آل پاکستان موسیقی کانفرنس میں سرگودھاکے گلوکاروں  کی پہلی پوزیشن
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) آل پاکستان موسیقی کانفرنس 2021کے قومی سطح کے مختلف کیٹیگریز کے لاہور میں منعقدہ مقابلوں  میں سرگودھا کے نوجوان گلوکاروں نے  پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا کی تاریخ میں پہلی بار  غزل اور نیم کلاسیکی موسیقی کے مقابلہ میں سرگودھا سے گلوکاروں میں مسکان جاوید نے غزل اور عظیم سموئیل نے نیم کلاسیکی موسیقی کے مقابلے میں پہلی پہلی پوزیشن حاصل کر کے سرگودھا ڈویژن کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

دونوں گلوکاروں کے استاد معروف کلاسیکی موسیقی کے گلوکار غالب شاہ ہیں جن سے دونوں نوجوان گلوکار وں نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ اس موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و پروگرام آفیسر عدنان خالق بھٹی نے مسکان جاوید اور عظیم سموئیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کی سرزمین فن اور فنکار کی ترویج کیلئے نہایت زرخیز ہے کونسل ہمیشہ اس عزم میں کوشاں ہے کہ یہاں کی آوازوں اور دیگر تخلیقی صلاحیتوں سے لیس افراد کو بڑے سے بڑا پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے اور آئندہ  مزید گلوکاروں کو اس پروگرام کے لیے تیار کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 15:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :