بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی اتھیا شیٹی کے ہمراہ فلم تڑپ کے پریمیرمیں شرکت

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:20

بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی اتھیا شیٹی کے ہمراہ فلم تڑپ کے پریمیرمیں شرکت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے اتھیا شیٹی کے ہمراہ ان کے بھائی آہان شیٹی کی ڈیبیو فلم تڑپ کے پریمیئر میں شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اتھیا کے بھائی آہان کی ڈیبیو فلم تڑپ کا پریمیئر ہوا جہاں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی دونوں ایک ساتھ دکھائی دیے اور کئی تصاویر بھی کھنچوائیں۔

(جاری ہے)

فلم کے پریمیئر میں پوری شیٹی فیملی نے بھی شرکت کی ، بالی وڈ کی دیگر شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کے حوالے سے کئی عرصے سے خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے۔یاد رہے کہ آہان شیٹی کی پہلی فلم تڑپ میں ان کے ساتھ تارا سوتاریا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ، فلم 3 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2021 - 12:20:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :