ایشوریہ رائے کی کم بیک فلم ”جذبہ“ کا جنوبی کوریا کی ایک فلم کا چربہ ہونے بارے افواہیں گردش کرنے لگیں

پیر 8 ستمبر 2014 13:08

ایشوریہ رائے کی کم بیک فلم ”جذبہ“ کا جنوبی کوریا کی ایک فلم کا چربہ ہونے بارے افواہیں گردش کرنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی کم بیک فلم ”جذبہ“ کے بارے میں پہلے افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یہ فلم جنوبی کوریا کی ایک مشہور فلم کا چربہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم جذبہ کے ڈائریکٹر سنجے گپتا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم کی کہانی بتائی جس میں ایش ایک وکیل اور عرفان مشتبہ پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی سن کر واضح ہوا کہ یہ فلم جنوبی کوریا کی مشہور فلم ”سیون ڈیز“ کا چربہ ہوگی۔

وقت اشاعت : 08/09/2014 - 13:08:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :