لندن میں عطاء اللہ کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ، گلوکار شو چھوڑ کر چلے گئے

پیر 3 جنوری 2022 15:18

لندن میں عطاء اللہ کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ، گلوکار شو چھوڑ کر چلے گئے
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) پاکستانی کے معروف لوک گلوکار عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کا کنسرٹ بد نظمی کی نظر ہوگیا جس کے بعد گلوکار شو چھوڑ کر چلے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کے مانچسٹر میں ہونے والے کنسرٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بچوں اور فیملیز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

کنسرٹ کے دوران شائقین اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

آرگنائزرز کے مطابق نوجوانوں اسٹیج کے سامنے رقص کر رہے تھے جس پر سکیورٹی گارڈز نے منع کیا تو پاکستانی نوجوانوں اور سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی ہوگئی۔ بعد ازاں صورتحال اتنی گھمبیر ہو گئی کہ عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کو شو چھوڑ کر جانا پڑا اور گلوکار کو سکیورٹی حصار میں ہال سے باہر لے جایا گیا۔دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے کنسرٹ آرگنائزرز کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔
وقت اشاعت : 03/01/2022 - 15:18:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :