امریکی ٹی وی ٹاک شو کی معروف میزبان بیٹی وائٹ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی

انتقال قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوا، ان کی موت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے ،قریبی دوست

منگل 4 جنوری 2022 17:22

امریکی ٹی وی ٹاک شو کی معروف میزبان بیٹی وائٹ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) امریکی ٹی وی ٹاک شو کی معروف میزبان بیٹی وائٹ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چھ دہائیوں تک ٹیلی وژن اسکرین پرگولڈن گرل کے نام سے راج کرنے والی بیٹی وائٹ کیانتقال کی خبر سنتے ہی یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ ان کی موت کا سبب کورونا کا بوسٹر شاٹ ہے۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وائٹ کے ایک قریبی دوست نے اس حوالے سے بیان دیا کہ وائٹ اپنے گھر میں سوتے ہوئے انتقال کرگئی تھیں، لوگ یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ان کی موت کا سبب تین دن پہلے لگنیوالا بوسٹر شاٹ ہے لیکن اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔دوست نے بیان میں مزید کہا کہ ان کا انتقال قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوا، ان کی موت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اور نہ ہی انہوں نے ایسی زندگی گزاری۔

(جاری ہے)

وائٹ کے دوست کا کہنا تھاکہ بیٹی وائٹ 100 برس کی ہونے والی تھیں اور انہیں لگا تھا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کریں گے اور اسی طرح جانوروں کی دنیا کو بھی جن سے وہ بہت پیار کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہانہیں لگتا ہیکہ وائٹ کو کبھی موت کا خوف نہیں ہوا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے سب سے پیارے شوہر ایلن لڈن کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں اور انہیں یقین تھا کہ وہ دوبارہ انہی کے ساتھ ہوں گی۔
وقت اشاعت : 04/01/2022 - 17:22:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :