جاوید اختر کو مسلم خواتین کی فروخت کے ماسٹرمائنڈ کی حمایت مہنگی پڑگئی

ْ ممبئی پولیس نے متعدد شکایات پر ایپ کی 18 سالہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

جمعرات 6 جنوری 2022 12:10

جاوید اختر کو مسلم خواتین کی فروخت کے ماسٹرمائنڈ کی حمایت مہنگی پڑگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کو بھارت میں مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کرنے والی مبینہ ماسٹر مائنڈ کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم خواتین کو ’بلی بائی‘ ایپ کے ذریعے نیلامی یا فروخت کے لیے پیش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ممبئی پولیس نے متعدد شکایات پر ایپ کی 18 سالہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا جس پر شاعر و نغمہ نگار کے خلاف شدید تنقید شروع ہوگئی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’بلی بائی‘ ایپ کی ماسٹر مائنڈ ایک 18 سالہ لڑکی ہے جو حال ہی میں کینسر اور کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے والدین کھو بیٹھی ہے۔شاعر و نغمہ نگار نے مزید کہا ’میرا خیال ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئیں خواتین یا ان میں سے کچھ اس لڑکی سے ملاقات کریں اور اسے بڑوں کی طرح سمجھا کر پوچھیں کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ اسے اپنی ہمدردی کا یقین دلائیں اور اسے معاف کر دیں۔

وقت اشاعت : 06/01/2022 - 12:10:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :