عرفان خان کو لگتا تھا میں انہیں چھوڑ دوں گی، اہلیہ کا انکشاف

جمعہ 7 جنوری 2022 17:14

عرفان خان کو لگتا تھا میں انہیں چھوڑ دوں گی، اہلیہ کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) سال 2020 میں انتقال کر جانیوالے بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ نے شادی کے حوالے سے چند انکشاف کئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدار نے سٹار کے ساتھ گزارے کچھ دل کو چھو لینے والے لمحات کی یادیں اٴْن کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر تازہ کیں۔

(جاری ہے)

سوتاپا سکدار نے عرفان خان کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نے کبھی انہیں خاص محسوس نہیں کروایا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ میں خاص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان میرے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کو مدت گزرنے کے بعد بھی اداکار کو لگتا تھا کہ میں بور ہو کر انہیں چھوڑ دوں گی۔عرفان خان کی اہلیہ نے بتایا کہ شادی کے آغاز میں ہم دونوں میں ہی بہت خامیاں تھیں لیکن بالآخر ہماری خامیوں پر ہمارا اتحاد ہی ہمیشہ جیتا۔
وقت اشاعت : 07/01/2022 - 17:14:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :