شادی جلدی کر لیں ورنہ نہیں ہو گی، ایمن خان کا مشورہ

کبھی اپنے شوہر ، منیب بٹ کو کسی اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو منیب کو ان کے ہی پستول سے گولی مار دوں گی

منگل 11 جنوری 2022 11:43

شادی جلدی کر لیں ورنہ نہیں ہو گی، ایمن خان کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) اداکارہ ایمن خان نے اپنی ساتھی اداکاراوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی کر لیں ورنہ ان کی شادی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایمن خان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کبھی اپنے شوہر ، منیب بٹ کو کسی اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ منیب کو ان کے ہی پستول سے گولی مار دیں گی اور اس لڑکی کو بھی جان سے مار ڈالیں گی۔

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ایمن خان نے کہا کہ ان کے خیال میں جب وقت ملے تو شادی جلدی کر لینی چاہیے ، اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر کیریئر بنانے کی غرض سے شادی کے لئے بہت زیادہ وقت لیا جائے تو پھر شادی نہیں ہوتی۔ پاکستان انڈسٹری میں کتنی اداکارائیں ہیں جو اب تک شادی نہیں کر پائیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2022 - 11:43:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :