کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 13 جنوری 2022 16:57

کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گیگزشتہ ماہ شادی کرنے والی بالی ووڈ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف اپنی پہلی آن اسکرین پرفارمنس کی تیاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ میں کترینہ کے ساتھ وکی کو بھی کاسٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔جی لے ذرا کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ’جی لے ذرا‘ رواں برس ریلیز کی جائے گی۔دوسری جانب شائقین ایک باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں کہ کترینہ اور وکی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔ دونوں کو پہلی بار سلور سکرین پر دیکھنے کیلئے شائقین بہت پرجوش ہیں۔

وقت اشاعت : 13/01/2022 - 16:57:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :