بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بدترین زکام کی وجہ سے یہ خوبصورت لمحات مِس کررہی ہوں، اداکارہ

ہفتہ 15 جنوری 2022 18:32

بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیٰ طارق کی مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس سمیت دیگر سینئر فنکار موجود ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’منیٰ طارق کی شادی میں اپنے تمام دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہورہی ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ میں اس بدترین زکام کی وجہ سے یہ خوبصورت لمحات مِس کررہی ہوں۔انہوں نے منیٰ طارق کو شادی کی مبارک بھی دی۔

وقت اشاعت : 15/01/2022 - 18:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :