ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک چل بسے

جمعہ 21 جنوری 2022 19:08

ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک چل بسے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے۔ وہ ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ڈاکٹر ڈینس آئزک طویل عرصے سے کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش، کروبی، تھوڑی سی زندگی ان کے مشہور ڈرامے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گیسٹ ہائوس کی کچھ اقساط اور ثمینہ پیرزادہ کی فلم’’انتہا‘‘ کا اسکرین پلے بھی لکھا۔

انہوں نے فرانسیسی ناولaround the world in eighty days کا اردو ترجمہ بھی کیا۔ڈاکٹر ڈینس ا7ئزک کو 1979 میں تمغہ حٴْسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ڈاکٹر ڈینس ا7ئزک 11 جنوری 1951 کو پشاور میں پیدا ہوئے، 1970 میں خیبر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں جبکہ 2000ء میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا ہجرت کرگئے تھے۔
وقت اشاعت : 21/01/2022 - 19:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :