انسان کو ہر لمحے اپنا احتساب اور اصلاح کرنی چاہیے ‘ صبا قمر

خدا کی خوشنودی کیلئے موجودہ حالات میں کمزور طبقات کا خیال رکھا جائے ‘ انٹر ویو

بدھ 26 جنوری 2022 12:15

انسان کو ہر لمحے اپنا احتساب اور اصلاح کرنی چاہیے ‘ صبا قمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو فرصت کے بے پناہ لمحات میسر آئے ہیں اور یقینا اس میں اپنی زندگی کا احاطہ کیا ہوگا ، اگر موجودہ حالات کی وجہ سے بھی کسی کی زندگی میں تبدیلی نہیں آ سکتی تو اس سے بڑھ کر انسان کی آزمائش نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صبا قمر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کم از کم میں نے اپنی زندگی کا گہرائی سے احاطہ کیا ہے جسے ہم احتساب بھی کہہ سکتے ہیں ۔

میں تو یہی کہوں گی کہ انسان کو ہر لمحے اپنااحتساب کرنا چاہیے اور اپنی اصلاح بھی کرنی چاہیے ۔ صبا قمر نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا کی جائے کہ ہمیں اس مشکل وقت سے نجات مل جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنے ارد گرود موجود کمزور طبقات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے ذریعے ہی خدا کی ذات کی خوشنودی حاصل ہو سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 26/01/2022 - 12:15:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :