بد قسمتی سے ابھی تک فلم کے شعبے کو باقاعدہ انڈسٹری تسلیم نہیں کیا گیا ‘ افضل خان

حکومت برآمدی صنعتی کی طرح اس شعبے پر توجہ دے کر اربوں روپے کی آمدنی حاصل کر سکتی ہے

ہفتہ 12 فروری 2022 11:31

بد قسمتی سے ابھی تک فلم کے شعبے کو باقاعدہ انڈسٹری تسلیم نہیں کیا گیا ‘ افضل خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2022ء) نامور اداکار افضل خان (ریمبو)نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ابھی تک فلم کے شعبے کو باقاعدہ انڈسٹری تسلیم نہیں کیا گیا ، حکومت جس طرح دیگر شعبوں کی سرپرستی کرتی ہے اسی طرح فلموں کی جانب توجہ دی جائے تو نہ صرف اربوں روپے آمدن ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ میں کسی بھی شعبے کو ریلیف دینے کا مخالف نہیں لیکن حکومت جس طرح برآمدی انڈسٹری کو ریلیف دیتی ہے اسی طرح فلم کے شعبے کیلئے حکومتی کی جانب سے اس سے کہیں کم سرمایہ کاری سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

ہمیں مجموعی قومی آمدنی میں اضافے کے لئے روایتی شعبوں سے ہٹ کر دوسری طرف بھی دیکھنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فلموں کی بیرون ممالک نمائش سے ملک کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا اور اس کے ساتھ ہماری آمدنی بھی بڑھے گی۔حکومت جوائنٹ ونچر کرے تاکہ مقامی سرمایہ کار بھی خوش دلی سے سرمایہ کاری کریں ۔پاکستانی فلموں کو دوسرے ممالک کی زبانوں میں پیش کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبے کا اعلان کیا جانا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 12/02/2022 - 11:31:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :