اسٹیج کی دونامور اداکاراؤں خوشبو اور ماہ نور کے درمیان بیک اسٹیج پر جھگڑا ہو گیا ‘ذرائع

خوشبو کی طرف سے ماہ نور کے گانے پر انٹری کے اصرار پر معاملہ طول پکڑ گیا ،سینئر اداکارہ کی ماہ نور کو غلیظ گالیاں

اتوار 21 ستمبر 2014 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)اسٹیج کی دونامور اداکاراؤں خوشبو اور ماہ نور کے درمیان بیک اسٹیج پر جھگڑا ہو گیا ، سینئر اداکارہ خوشبو کی طرف سے ماہ نور کے گانے پر انٹری کرنے کااصرار کیا گیا اور انکار پر معاملہ طول پکڑ گیا اور خوشبو نے ماہ نور کو غلیظ گالیاں بھی دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”نوٹاں نوں سلام“ میں پرفارمنس کے دوران بیک اسٹیج پر اس وقت جھگڑا شروع ہو گیا جب سینئر اداکارہ خوشبو نے اداکارہ ماہ نور کے گانے پر انٹری کا اصرار کیا ۔

ماہ نور کی طرف سے کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق یہ اس گانے پر میری انٹری بنتی ہے اور میں انٹر ی کروں گی جس پر خوشبو غصے میں آگئیں اور گالم گلوچ شروع کر دی ۔ شالیمار تھیٹر کے چیئرمین کے مطابق ماہ نور ہی مذکورہ گانے پر انٹری کر رہی تھیں لہٰذا یہ ان کا حق ہے جسکے بعد ماہ نور نے اس گانے پر پرفارمنس دی ۔اس سلسلہ میں جب دونوں اداکاراؤں سے رابطے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا-

وقت اشاعت : 21/09/2014 - 13:34:11

Rlated Stars :