اسٹیج کی دونامور اداکاراؤں خوشبو اور ماہ نور کے درمیان بیک اسٹیج پر جھگڑا ہو گیا ‘ذرائع
خوشبو کی طرف سے ماہ نور کے گانے پر انٹری کے اصرار پر معاملہ طول پکڑ گیا ،سینئر اداکارہ کی ماہ نور کو غلیظ گالیاں
اتوار 21 ستمبر 2014 13:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء)اسٹیج کی دونامور اداکاراؤں خوشبو اور ماہ نور کے درمیان بیک اسٹیج پر جھگڑا ہو گیا ، سینئر اداکارہ خوشبو کی طرف سے ماہ نور کے گانے پر انٹری کرنے کااصرار کیا گیا اور انکار پر معاملہ طول پکڑ گیا اور خوشبو نے ماہ نور کو غلیظ گالیاں بھی دیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق شالیمار تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”نوٹاں نوں سلام“ میں پرفارمنس کے دوران بیک اسٹیج پر اس وقت جھگڑا شروع ہو گیا جب سینئر اداکارہ خوشبو نے اداکارہ ماہ نور کے گانے پر انٹری کا اصرار کیا ۔
ماہ نور کی طرف سے کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق یہ اس گانے پر میری انٹری بنتی ہے اور میں انٹر ی کروں گی جس پر خوشبو غصے میں آگئیں اور گالم گلوچ شروع کر دی ۔ شالیمار تھیٹر کے چیئرمین کے مطابق ماہ نور ہی مذکورہ گانے پر انٹری کر رہی تھیں لہٰذا یہ ان کا حق ہے جسکے بعد ماہ نور نے اس گانے پر پرفارمنس دی ۔اس سلسلہ میں جب دونوں اداکاراؤں سے رابطے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا-مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.