صباقمر اور نعمان اعجازکی ویب سیریز 'مسز اینڈ مسٹر شمیم 'کا اوریجنل سائونڈ ٹریک 'عشق بنا ' ریلیز کردیا گیا

منگل 8 مارچ 2022 17:23

صباقمر اور نعمان اعجازکی ویب سیریز 'مسز اینڈ مسٹر شمیم 'کا اوریجنل سائونڈ ٹریک 'عشق بنا ' ریلیز کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2022ء) ناظرین کے پسندیدہ ترین انٹرٹینمنٹ برانڈز ،زندگی نے حال ہی میں اپنی نئی اوریجنل سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کے آغاز کا اعلان کیاہے جس کے مرکزی کردار صباقمر اور نعمان اعجاز ہیں۔شوکے 11مارچ کو ZEE5پرآغاز ہونے سے پہلے ، زندگی نے 'عشق بنا کے عنوان سے اوریجنل سائونڈ ٹریک ریلیز کردیا ۔

اس روح پرور گیت کے کمپوزر اور شاعرسمیع خا ن ہیں جب کہ معروف گلوکاروں عبیر حسن ،زین علی اور زوہیب علی نے اپنی آوازوں کے رنگ بھرے ہیں۔محبت کی گہرائی میں ڈوبا گیت عشق بنا عمیمہ اور شمیم کی محبت اور دوستی کی انمول تصویر ہے۔ عشق بنا ،کے نغمہ نگار سمیع خان نے کہا،" یہ گیت اپنے خوبصورت اور پر اثر الفاظ کے سبب فورا ہی سننے والے کے دل کو چھولیتاہے۔

(جاری ہے)

اس کی دلکش میلوڈی مسحور کردیتی ہے اور عبیرحسن، زین علی اورزوہیب علی کی مدھر آوازیں فلم کے مرکزی کرداروں کے پیار کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔"سیریز کے ہدایتکارکاشف نثار نے سائونڈ ٹریک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میںکیا،"جب میں نے پہلی دفعہ عشق بنا ، سنا تو میں اس نغمے کے سحر میں کھوگیا اور ایسا لگا کہ میں خود اس شو میں اور اس کے مرکزی کرداروں کے درمیان موجود ہوں۔ یہ روح پرور صوفیانہ گیت ہے اور ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ ناظرین میں بے حد مقبول ہوگا۔"کاشف نثار اور مصباح شفیق کی پروڈکشن مسز اینڈ مسٹر شمیم ایک بہت مختلف لو اسٹوری ہے جس میں ان دونوں کے درمیان دوستی کا بندھن رفتہ رفتہ پیارمیں ڈھل جاتا ہے اور ساتھ ہی سب کچھ بدل جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2022 - 17:23:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :