میڈم نورجہاں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پلاک ہال میں سفیران محبت پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب کا اہتمام

جمعہ 11 مارچ 2022 14:47

میڈم نورجہاں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پلاک ہال میں سفیران محبت پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب کا اہتمام
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2022ء) میڈم نورجہاں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیئے پلاک ہال میں سفیران محبت پاکستان کے زیراہتمام ایک تقریب کااہتمام جس کے آرگنائزر ہفت روزہ میٹرولائیوکے سیدمحمدشاکرتھے تقریب میں لیجنڈاداکار مصطفی قریشی،اچھی خان، جراررضوی، حیدرسلطان،شیبابٹ، راشدمحمود، زیڈ اے زلفی، الطاف باحوہ، دردانہ حمان، مسعودبٹ، بپی کلیار، سیدنور، راحیلہ آغا،شاہدہ منی، سارہ خان،ناصرادیب، اعجازکامران، نویدرضا، سارہ خان، ثناء ملک، شہزادرفیق،الطاف حسین،ذوالفقارعطرے، پرویزکلیم ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلوڈی کوئین شاہدہ منی تقریب کے آخرمیں آئیں مگر انہوں نے اپنی جاندارپرفارمنسزسے تقریب کو چارچاند لگادئیے ان کی گائیگی پر سب نے خوب انجوائے کیا۔
وقت اشاعت : 11/03/2022 - 14:47:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :